• news

وزیراعظم نے 6 اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے 6 اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف کو پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل اور پروفیسر محمد اشرف کو پاکستان سائنس فائونڈیشن کا چیئرمین، بریگیڈیئر بشارت محمود کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس، ڈاکٹر سہیل ذکی فاروقی کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز، محترمہ عصمت گل خٹک کو ڈی جی پاکستان ایکریڈیٹیشن کونسل اور ڈاکٹر آصف انعام کو ڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی تعینات کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن