ایم کیو ایم کا پیغام حق ملک کے چپے چپے میں پھیل چکا، جلد غریب طبقے کی قیادت کا انقلاب برپا ہو گا: الطاف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیغام حق ملک کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے، انشاءاللہ بہت جلد ملک بھر میں غریب و متوسط طبقے کی قیادت کا انقلاب برپا ہو گا، ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ایم کیو ایم کی تنظیم نو کی جائے، ایم کیو ایم پاکستان کی واحد منظم اور مستند جماعت ہے، حسن اخلاق ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داروں پر لازم ہے، تنظیمی نمائش، طبی امدادی کیمپ اور صفائی مہم کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے تحریک اور نظریئے کی بقا و سلامتی کیلئے اپنے لہو کی قربانیاں دیکر تحریک کو زندہ رکھا۔
الطاف