• news

بغیر گولی چلائے شہر بند، کریڈٹ تحریک انصاف، کراچی والوں کو جاتا ہے: شیخ رشید

کراچی (این این آئی) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی شہر نے ثابت کردیا قوم نوازشریف سے نجات چاہتی ہے، حکومت کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، بغیرگولی چلائے پی ٹی آئی نے شہر بند کرا دیا جس کا کریڈٹ تحریک انصاف اور کراچی کے شہریوں کو جاتا ہے جو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی شہر کی مقبول ترین جماعت ہے۔ وہ جمعہ کو کراچی کے علاقے پی سی ایچ ایس نرسری کے مقام پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں آمد کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شیخ رشیدنے کہاکہ کراچی پاکستان کی جان ہے، کراچی پاکستان کی سیاست کو دل ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شہر کو مکمل بند کردیا، کراچی محب وطن لوگوں کا شہر ہے، کراچی نے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی یہاں کی مقبول جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ حکومت پرامن لوگوں کو احتجاج اور تشدد کی جانب دھکیل رہی ہے، ہم پرامن لوگ ہیں اور ہمارا مقصد بھی امن قائم رکھنا ہے۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن