• news

سندھ کابینہ نے قائم علی شاہ کیلئے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کی منظوری دےدی ، 2 ارب سے نیا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھی قائم ہوگا

کراچی(آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) سندھ کابینہ نے وزیراعلیٰ کیلئے ایک ارب 60 کروڑ روپے مالیت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کی منظوری دیدی۔ 12 نشستوں والے اس جدید ماڈل کے ہیلی کاپٹر کی مالیت 15.95 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں نئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ دو ارب لاگت سے نئی تین منزلہ عمارت تعمیر کی جائیگی۔
 جو دو سال میں مکمل ہوگی۔
سندھ حکومت/ ہیلی کاپٹر

ای پیپر-دی نیشن