جماعة الدعوة اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے: حافظ سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کو سخت پریشانی ہے کہ پاکستانی قوم لاالہ الااللہ کی طرف واپس پلٹ رہی ہے اور یکطرفہ دوستی و بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے سلسلے کامیاب نہیں ہو سکے۔ مینار پاکستان گراﺅنڈ ہونیوالے اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت پر بھی بھارت و امریکہ کو شدید پریشانی لاحق ہے۔ جماعة الدعوة اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہاکہ سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے کھلی جنگ ہے۔ حکومت جتنے مرضی منصوبے بنائے اور اقدامات کرے سود ختم کئے بغیر ملک کی معیشت کسی صورت مستحکم نہیں ہو سکتی۔ امیر جماعةالدعوة نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلمانوں کو آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور دیگر عالمی اداروں کی غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ جن ملکوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہمیں ان کی اقتصادی پالیسیوں کی جانب نہیں دیکھنا بلکہ اللہ تعالیٰ نے جو ضابطے اور قوانین مسلمانوں کیلئے مقرر کئے ہیں اور نبی اکرم ﷺ نے جس طرح سیاست اور حکومت کرکے دکھائی ہے ہمیں اس سے رہنمائی لینی ہے۔
حافظ سعید