پاور انویسٹمنٹ پروگرام: ایشیائی بنک پاکستان کو 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض دیگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بینک پاور انوسٹمنٹ پروگرام کیلئے 248 ملین ڈالر کا قرضہ دیگا۔ بنک 2006ءسے اس منصوبے کیلئے امداد دے رہا ہے۔ منصوبے پر لاگت 800 ملین ڈالر ہے جس کی چوتھی قسط گزشتہ روز جاری کرنے کیلئے معاہدہ کیا گیا۔ منصوبہ کے تحت قرضہ کی اس نئی رقم سے ڈی آئی خان، نوشہرہ، لالیاں اور چک درہ میں 220 کے وی کے 4 نئے گرڈ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ 500 کے وی کی ایک نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائیگی جو گدو سے 747 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کریگی۔
ایشیائی بنک/ قرضہ