چک جھمرہ: گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ نوجوان کی خودکشی، قصور میں خودسوزی کرنیوالا دم توڑ گیا
چک جھمرہ + قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) چک 118ج ب باٹھاں میں 28 سالہ شادی شدہ شخص غلام فرید نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کر لی۔ علاوہ ازیں قصور کے تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ کھارا روڈ میں خودسوزی کرنے والا شخص سلطان ہلاک ہو گیا۔ 28 سالہ غلام فرید گھر سے کھانا کھا کر باہر گیا اور گندم میں رکھنے والیاں گولیاں کھا لیں۔ تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی دم تو ڑگیا۔ سلطان جس کی اپنی خالہ کے گھر میں منگنی ہوئی تھی لیکن اسکی منگیتر کی گھر والوں نے کہیں اور شادی کر دی جس کے نتیجہ میں سلطان نے خودسوزی کی کوشش کی تھی۔ چند روز قبل زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔
خودسوزی