• news

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون دو بھائی زخمی‘ مغلپورہ میں پچاس لاکھ کا سونا نقدی لوٹ لی

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون، 2 بھائی زخمی ہوگئے۔ ڈاکوو¿ں نے مغل پورہ میں مقامی جیولرز سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر خاتون ہوگئی، نیلا گنبد کے قریب ڈاکوو¿ں نے 2 بھائیوں مقصود اور تصور سے 20 ہزار روپے لوٹنے کے بعد فائرنگ کر کے دونوں کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ ڈاکوو¿ں نے سندرکے علاقہ اے بلاک بحریہ ٹاﺅن کے اسماعیل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر9 لاکھ روپے کی،لوئر مال مجاہد روڈ کے احسن کے گھر سے7 لاکھ روپے، نواںکوٹ سوڈیوال میں مقصود کے گھر سے5 لاکھ روپے، گرین ٹاﺅن غوثیہ چوک کے علی نواز کے گھر سے 4 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے لیاقت آباد میلاد سٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں شہزاد اور اس کی فیملی سے7لاکھ روپے، ستوکتلہ واپڈا ٹاﺅن میں وقاص عمر اور اسکی فیملی سے 6لاکھ روپے، جوہر ٹاﺅن جی ون مارکیٹ میں امیر حیدر اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے، لٹن روڈ فصیح روڈ پر ےعقوب قریشی اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے، ستوکتلہ واپڈا ٹاﺅن میں عدیل اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے، وحدت کالونی ایف بلاک رحمن پورہ میں ہارون رشید سے2لاکھ روپے، ہئےر میں بھٹہ سنگھ والا کے قریب رفیق اوراس کی فیملی سے98 ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ ڈاکوو¿ں نے ٹاﺅن شپ مےں اےک شادی ہال کے با ہر طارق امین اور اس کے چار کزنوں سے 4لاکھ روپے اورچار موبائل فون، نواب ٹاﺅن چودھری پارک میں مدثر سے84 روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ غوث پاک کالونی میں پرویز سے موٹر سائیکل اور موبائل فون، کنال روڈ پر منیب سے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون، گلشن راوی رستم پارک میں قیصر سے 63ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں عظیم کی دکان سے 35 ہزار و مو بائل، ہربنس پورہ باغ والا میں رضیہ بی بی سے 12 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا۔ میٹرو بس میں خواتین چور وجےب تراش گینگ نے ایک ہی دن میںامجد لودھی کی فیملی سمےت 5خواتین کی 60ہزار نقدی، طلائی زیورات اور 3موبائل فون چوری کر لئے۔ چوروں نے جوہر ٹاﺅن سے فرخ، مصری شاہ سے اختر کی کارےں جبکہ اسلام پورہ سے قیوم، گجر پورہ سے اویس، مزنگ سے فاروق، گلشن راوی سے سلمان، اقبال ٹاﺅن سے کرامت، سبزہ زار سے کاشف، باغبانپورہ سے عمران اور ڈیفنس اے سے ریحان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن