• news

سرحد پار سے حملے ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سخت جواب دینا ضروری ہے: بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک

 نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارتی وزےر دفاع منوہر پرےکر نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار سے حملوں کو ختم کرنے کےلئے پاکستان کو سخت جواب دےنا ضروری ہے۔
 جمعہ کو بھارتی مےڈےا کے مطابق لوک سبھا مےں وقفہ سوالا ت کے دوران منوہر پرےکر نے کہا کہ مسلح افواج مےں 17 فی صد افسران کی کمی ہے۔ حکومت نے دس سال کے اندر تمام خالی آسامےوںکو پر کرنے کا ہدف مقرر کےا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ہرسال اےک فےصد اضافی افسر بھرتی کررہی ہے اگلے دس سالوں مےں افسران کی کمی کا مسئلہ حل کرلےا جائے گا۔
بھارتی وزیردفاع

ای پیپر-دی نیشن