داعش انسان دشمن تنظیم، اسکے جرائم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: جامعہ الازہر
قاہرہ (این این آئی) مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر نے شام اور عراق میں اپنی الگ سے ریاست قائم کرنے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی”داعش“ کے تکفیری افکار و نظریات کو خلاف اسلام قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ داعش ایک خونخوار اور انسان دشمن تنظیم ہے، اس کے جرائم کا دین اسلام کی تعلیمات سے دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق جامعہ الازھر کی جانب سے جاری ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی مسلمان کے گناہ کتنے ہی زیادہ کیوں نہ ہو جائیں اسے کافر نہیں قرار دیا جا سکتا۔ نائیجیریا کے مفتی اعظم نے اپنی تقریر میں کہا اسلامی خلافت کی دعویدار داعش نے خود کو اسلام کا باغی گروپ ثابت کیا ہے جو صرف لوٹ مار، قتل وغارت گری اور کشت و خون پر یقین رکھتی ہے۔ تکفیری نظریات کو عام کرتی اور بے گناہ انسانوں کا خون بہاتی ہے لیکن ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
جامعہ الازہر