• news

اعجاز چودھری سے ملاقات، سانگلہ سے پی پی 170 کے سابق آزاد امیدوار طارق سعید گھمن اور طاہر چیمہ تحریک انصاف میں شامل

لاہور+سانگلہ ہل (خصوصی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت)صوبائی اسمبلی حلقہ 170سے سابق آزاد امیدوار چودھری طارق سعید گھمن اور ضلع کونسل شیخوپورہ کے سابق رکن چودھری طاہر محمود چیمہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف ننکانہ کے ضلعی صدر چودھری متصف علی سندھو کی قیادت میں چودھری طارق سعید گھمن اور چودھری طاہر محمود چیمہ نے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر بریگیڈیر (ر) اسلم گھمن، این اے 135کے ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد ارشد ساہی، چودھری شہباز شریف، عاطف نور مان بھی موجود تھے، اعجاز احمد چودھری نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سانگلہ ہل سے شامل ہونے والے ساتھی پارٹی کی مضبوطی اور تنظیم کو فعال کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریںگے۔

ای پیپر-دی نیشن