• news

آزاد رکن قومی اسمبلی زین الٰہی اور اٹک کی اہم شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد/حضرو (آئی این پی) آزاد رکن قومی اسمبلی زین الٰہی اور  اٹک سے تعلق رکھنے والی اہم لیگی شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ، عمران خان سے ملاقات میں معاملات طے پا گئے جبکہ سابق صوبائی وزیر، رہنما پی پی پی ملک حاکمین خان نے خبر کی تردید یا تصدیق سے انکار کر دیا ہے۔ باخبر حلقوں  نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کے قائد چودھری شجاعت حسین کے بہنوئی سابق ضلع ناظم اٹک میجر(ر) طاہر صادق، ان کے صاحبزادے آزاد رکن قومی اسمبلی زین الٰہی، سابق سینیٹر و صوبائی وزیر ملک حاکمین خان، سابق صوبائی امیدوار و تحصیل ناظم خان رضا خان اپنے ساتھیوں سمیت جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے، اس حوالہ سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ متوقع شمولیت اختیار کرنے والے بعض رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات بھی خوشگوار ماحول میں ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن