• news

رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 4 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) دسمبر کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیورو شماریات کے مطابق 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، مرغی،ادرک، گندم اور مٹی کاتیل سمیت 7 اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔پیاز، چینی، انڈے،مسور،ماش، چنے کی دال ،سرخ مرچ ،ایل پی جی ، آٹا ،کیلا، چاول اور خوردنی تیل سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گیس وبجلی کے نرخ ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن