• news

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے‘ جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) دفتر خارجہ نے بھارتی وزراء کے دھمکی آمیز بیانات مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے‘پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا‘ بھارتی وزراء کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ بھارتی وزراء کے دھمکی آمیز بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارتی وزراء کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ایسے اشتعال انگیز بیانات خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔ بھڑکانے والے یہ بیانات امن کے ماحول کیلئے ہرگز ساز گار نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اپنا دفاع نہیں کر سکتا۔ پاکستان اپنے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔ بھارتی وزراء کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں اشتعال انگیز بیانات سے خطے میں امن کو خطرہ ہے۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔ بھارتی وزراء کے اشتعال انگیز بیانات خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ بھارتی وزراء کے بیانات غلط اندازوں پر مشتمل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن