افغانستان: خودکش حملہ‘ فائرنگ: سیکرٹری سپریم کورٹ 2 امریکی فوجی اور بارودی سرنگیں صاف کرنیوالے 12 ورکر ہلاک
کابل (اے ایف پی+ رائٹرز+ آن لائن) افغانستان میں طالبان کے خود کش حملے اور فائرنگ کے واقعات میں افغان سپریم کورٹ کا سیکرٹری، 2 امریکی، 6 افغان فوجی اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 12 ورکر ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عتیق اللہ روفی دفتر جا رہے تھے فائرنگ ہو گئی، موقع پر چل بسے۔ کابل میں افغان فوجیوں کی بس کو خودکش موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی۔ بتایا جاتا ہے ہلمند میں طالبان نے 12 مزدوروں کو گولی مار دی اور جھڑپ میں 4 طالبان بھی مارے گئے۔ پروان میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان حکام نے تصدیق کی ہے۔ حملے میں عدالت عظمٰی سیکرٹریٹ کے سربراہ عتیق مارے گئے۔ ادھر جرمن وزیر دفاع ارسلا فان ڈیر لائن نے عالمی برادری کو افغانستان سے فوری انخلا سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات افغانستان سے اکثریتی غیر ملکی افواج کے انخلا سے کچھ ہی روز قبل کابل کے ایک غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر کہی۔ فان ڈیر لائن ہفتے کی صبح مزار شریف پہنچیں، جہاں افغانستان میں تعینات جرمن فوجیوں کا مرکزی کیمپ ہے۔ وہ وہاں بارہ سو جرمن فوجیوں سے ملاقات کی۔ قبل ازیں مزار شریف کے سفر کے دوران انہوں نے کہا کہ اگرچہ عالمی برادری افغانستان میں بہت کچھ حاصل کر چکی ہے تاہم وہاں صورت حال اب بھی نازک ہے۔ فان ڈیر لائن کے بقول اکثریتی افواج کے انخلا کے بعد افغان سکیورٹی دستوں کی معاونت اور تربیت کا کام لازمی ہے۔