• news

ایاز صادق کی سر براہی میں سات رکنی پارلیمانی وفد کل تین روزہ دورے پر کویت روانہ ہو گا

اسلام آباد(آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق کی سر براہی میں ایک سات رکنی پارلیمانی وفد کل پیر کو تین روزہ دورے پر کویت روانہ ہوگا۔سپیکر قومی اسمبلی کویت کا یہ دورہ کویت کی قومی اسمبلی کے سپیکر مارزوق الغمین کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ جانے والے وفد میں ارکان قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد نذیر سلطان،ناصر اقبال بو سال ،عبید اللہ خان شادی خیل،اقبال محمد علی خان ،ساجد حسین طوری اور شیر اکبر خان شامل ہیں ۔کویت میں اپنے قیام کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اپنے کویتی ہم منصب کے علاوہ امیر کویت صباء الصباء ولی عہد شہزادے نواف الصباء وزیر اعظم جابر العماد الصباء اور کویت کی سیاسی قیادت اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے ۔ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ پارلیمانی روابط میں فروغ کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت ،تعلیم ،ثقافت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون میںاضا فے پر زور دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن