بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا، ریلیف کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے: عابد شیر علی
راولپنڈی / اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیا۔ ایک ماہ میں دوبار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور اب بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کے دل جیت لئے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عوام کیلئے تحفہ ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کا اوّلین ترجیح ہے۔