• news

ایران : 4لاکھ 50 ہزار افغان پناہ گزینوں کے ویزوں کی میعاد میں 6 ماہ توسیع

کابل (رائٹرز) ایران نے 4لاکھ 50 ہزار افغانوں کے عارضی ویزوں کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کر دی اب ان کی وطن واپسی اور بیدخلی کا عارضی طور پر خطرہ ٹل گیا۔ قبل ازیں ایرانی حکام نے ان پناہ گزینوں کو وارننگ جاری کی تھی کہ انہوں نے دستاویزات مکمل نہ کیں تو انہیں نکال دیا جائے گا جس پر افغان حکام نے ایشو پر مذاکرات کے لیے وفد جلد تہران بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن