شارجہ: تیسرا ون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا، سیریز میں 2-1کی برتری
شارجہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 147رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 217 رنز بنا سکی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 365رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جسے کیویز حاصل نہ کرسکے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھلاڑیوں نے چوکوں، چھکوں کی بارش کر دی اور سات وکٹوں کے نقصان پر 364رنز بنائے، آخری اوور میں 22رنز بنے۔ پاکستان کی طرف سے احمد شہزاد نے 12چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل فراموش 113رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے 26گیندوں پر 55رنز بنائے جس میں 6چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔ حارث سہیل 39، یونس خان 35، محمد حفیظ 33اور سرفراز احمد 30رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ہنری نے تین کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ نیوزی لینڈ نے 365رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے تیز رفتاری سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن ان کی ابتدائی دو وکٹیں 21کے مجموعی سکور پر گر گئیں ولیم سن 46، ٹیلا 31رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 139رنز پر گری جب اینڈرسن 19رنز بناکر آﺅٹ ہو گئے۔ لیتھم 34، میکلم 15، رونچی 41رنز بنا سکے۔ پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی اور حارث سہیل نے تین، تین اور محمد عرفان نے دو کھلاڑی آﺅٹ کئے۔
کرکٹ