بھارتی پروگرام ٹیلی کاسٹ کرنا باعث تشویش ہے : فردوس جمال
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار فردوس جمال نے بعض ٹی وی چینلز کی طرف سے بھارتی پروگرام ٹیلی کاسٹ کرنے اور بھارتی فلموں کی نمائش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بھارتی ثقافت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹی وی پروگرام اور بھارتی فلمیں فوری طور پر بند کئے جائیں۔