ساجن عباس سٹیج ڈرامہ ’’نمک پارے‘‘ میں کاسٹ
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار ساجن عباس کو تماثیل تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ نمک پارے کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دیگر کاسٹ میں صائمہ خان‘ زارا اکبر‘ کرینہ جان‘ سوہا علی‘ سردار کمال شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان ہیں۔