بھارت کے خلاف 2 گول کرنیوالے ارسلان قادر کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ بھی بھارت کے خلاف سیمی فائنل میچ میں دو گول سکور کرنے والے ارسلان قادر کے لئے تنویر ڈار ہاکی اکیڈمی نے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ اولمپیئن توقیر ڈار نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری اکیڈمی کے کھلاڑی ارسلان قادر نے انٹرنیشنل ہاکی میں اپنے بھارت کے خلاف اہم میچ میں دو گول کرکے پاکستان ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔