چکوال: وزیراعظم لاہور اسلام آباد موٹروے کو آئندہ 20 برس کیلئے این ایچ اے کے حوالے کرنے کی تقریب میں آج شریک ہونگے
چکوال (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف لاہور اسلام آباد موٹروے کو آئندہ 20 سال کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کرنے کی تقریب میں (آج) پیر کو شرکت کریں گے۔ لاہور اسلام آباد موٹروے کا انتظام و انصرام اس سے قبل 11 سال تک فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے پاس تھا۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی اور ضلع چکوال کے چیدہ چیدہ عمائدین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔