دائود ابراہیم پاکستان افغان سرحد ی علاقوں میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کی مدد سے نقل وحرکت کر رہا ہے: بھارت کی ہرزہ سرائی
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کو یقین ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں نقل و حرکت کر رہا ہے جس کیلئے پاکستانی خفیہ ایجنسی اسکی مدد کرتی ہے۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ اداروںکا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم جو اپنی شوخ طرز زندگی کے حوالے سے جانا جاتا تھا اب عمر کے باعث مشکلات سے دوچار اور تقریبا گنجا ہوچکا ہے۔ ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ دائود ابراہیم کیلئے کراچی اب محفوظ جگہ نہیں رہی اس لئے وہ ہر وقت نقل وحرکت میں رہتا ہے، اسکا قریبی ساتھی چھوٹا شکیل ہر وقت ساتھ موجود رہتا ہے۔