ملتان: پی آئی اے کا عمرہ کیلئے خصوصی پروازیں چلانے سے گریز زائرین پریشان، نوٹس لینے کا مطالبہ
ملتان (خاتون رپورٹر) عمرہ زائرین ویزے لگنے کے باوجود ٹکٹوں کے حصول کیلئے پریشان ہونے لگے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے ایک ٹریول ایجنٹ نے پی آئی اے کی جانب سے اضافی پرواز چلانے پر 50 ٹکٹوں کی ایڈوانس رقم 9 لاکھ روپے جمع کرا دی۔ رقم جمع کرائے ہوئے آج چار روز ہوچکے ہیں مگر اب پی آئی اے والے نمبر اٹینڈ نہیں کر رہے۔ ملتان کے دیگر ٹریول ایجنٹس نے بھی ٹکٹوں کی اضافی رقم جمع کرا دی ہے جو سب پریشان ہیں جبکہ عمرہ زائرین جن کے ویزے لگ چکے ہیں، ٹکٹوں کی عدم دستیابی کے ہاتھوں مارے مارے پھر رہے ہیں۔