• news

طالبان ہوں یا داعش، مسئلے کا حل پاکستان کے پاس ہے: حمید گل

اسلام آباد(آن لائن) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ طالبان ہوں یا داعش مسئلے کا حل پاکستان کے پاس ہے‘ حکومت کا ٹیکنیکل مینڈیٹ پہلے ہی مشکوک تھا اخلاقی مینڈیٹ بھی جاتا رہا۔ افغان جہاد کا آغاز 1974ء میں ہی ہوگیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے ساتھ چالبازی کی ہم سابق وزیراعظم جونیجو کی منت کرتے رہے کہ آپ جنیوا معاہدے پر دستخط نہ کریں۔ اس پر بہت جھگڑا ہوا اور جونیجو کی حکومت چلی گئی۔ پہلے جان بوجھ کر افغانستان سے ہیروئن کی سمگلنگ کی خبریں چلا کرتی تھیں اب نہیں چلتیں۔ ضیاء الحق کو امریکی صدر جمی کارٹر نے 400 ملین ڈالر امداد کی پیشکش کی جسے ضیاء الحق نے مونگ پھلی کے دانے کے برابر قرار دیا جس پر الباما ریاست غصے میں آگئی کیونکہ وہاں مونگ پھلی زیادہ پیدا ہوتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن