پشاور، کراچی ریلو ے لائن اپ گریڈیشن کیلئے پا کستا ن اور چین جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر ینگے
اسلام آباد (آن لائن) وزارت ریلوے چین کی وزارت ریلوے کے درمیان پشاور سے کراچی مین لائن اپ گریڈیشن کے مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط ہوجائیں گے اور یہ منصوبہ دسمبر2017ء تک مکمل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور چین کی وزارت ریلوے کے درمیان ریلوے لائنز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پشاور سے کراچی تک منصوبے کی یادداشت پر دستخط جلد ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ دسمبر2017ء تک مکمل ہو جائے گا اور اس سے ریلوے مالی طور پر مستحکم ہوگا جس سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔