• news

فلور ملز کو گندم کی قیمت فروخت میں 50 روپے من کمی، مقصد سرکاری گودام خالی آٹے کے نرخ کم کرنا ہے: ذرائع

ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری گندم کی قیمت فروخت میں فی من50 روپے کی کمی کر دی ہے۔ پہلے سرکاری گندم فلور ملوں کو 1330 روپے فی من فروخت کی جارہی تھی جو اب کم کرکے 1280 روپے کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ خوراک کے پاس گندم کے وافر ذخائر ہونے کی وجہ سے آئندہ سیزن کی آمد سے قبل سرکاری گوداموں کو خالی کرنے اور مارکیٹ میں آٹے کے نرخوں میں کمی لانے کے مقصد کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ فلور ملیں گندم کا کوٹہ نہیں اٹھا رہی ہیں۔ دوسری جانب گندم کا کوٹہ بھی پندرہ دن کیلئے اوپن کر دیا گیا ہے، فلور ملیں اور دیگر پرائیویٹ پارٹیاں 15 دسمبر سے 31 دسمبر تک اپنی ضرورت کے مطابق گندم لے سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن