برطانیہ عراقی فوجیوں کو تربیت فراہم کریگا
لندن (اے پی پی) برطانیہ عراق کے فوجیوں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے اپنے فوجی بغداد بھیجے گا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق برطانوی ڈیفنس سیکرٹری مائیکل فالون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ آئندہ سال اپنے فوجی بغداد بھیجے گا جس کا مقصد عراقی مقامی فوجیوں کو دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کے خلاف لڑنے کیلئے تربیت فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی فوجی عراقی اور کرد فوجیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔