کوٹ رادھا کشن واقعہ: 59 افراد کو گرفتار کرلیا، رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
اسلام آباد (آئی این پی) ڈی پی او نے کوٹ رادھا کشن ازخود نوٹس کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں کہاگیا ہے مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعہ میں 138 افراد ملوث ہیں،59 کو گرفتار کر لیا گیا، چالان تیار کرلیا جسے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے واقعہ میں ملوث 59 افراد کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔کوٹ رادھا کشن واقعہ پر 12 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے۔ تھانہ کلارک آباد میں جہاں گرفتار ملزمان کو رکھا گیا ہے وہاں امن و امان کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔