ایاز صادق کی کویتی حکام سے ملاقاتیں دہشت گردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) سپیکر سردار محمدایاز صادق نے کویت میں اپنے وفد کے ہمراہ مصروف دن گزارا۔ سپیکر مرزوق الغانم نے ان کا پر تپاک استقبال کیا ‘دونوں ہم منصبوں کے درمیان دوطرفہ تبادلہ خیال ہوا‘ دہشت گردی پر بات ہوئی۔ایاز صادق نے وفد کے ہمراہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ان کے ہمراہ سفیر پاکستان محمداسلم خان بھی تھے۔ ایاز صادق شیخ جابر المبارک الصباح سے بھی ملے۔