• news

اوباما کے دورہ بھارت پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ بڑھ گیا : امریکہ کا انتباہ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر براک اوباما کے دورے کے دوران بھارت میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ٗ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو انتباہ جاری کر دیا ۔امریکی صدر براک اوباما جنوری 2015کے دوران بھارت کا دورہ کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ اوباما تاج محل بھی جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں انتباہ کیا کہ جنوری میں دہشت گرد نئی دہلی اور دیگر شہروں میں حملے کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن