• news

دہشت گرد اسلام آباد نمبر کی جعلی نمبر پلیٹ والے کیری ڈبہ پر آئے، گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

پشاور (آئی این پی) پشاور سکول پر حملہ آور دہشت گردوں کی تعداد 7 تھی، دہشت گرد سفید رنگ کے کیری ڈبے پر آئے، جس پر اسلام آباد نمبر کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، حملہ آور دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ دہشت گرد سفید رنگ کے کیری ڈبے پر آئے اور سکول میں داخل ہونے سے قبل کیری ڈبہ پر پٹرول چھوڑ کر آگ لگائی جبکہ دہشت گردوں کے پاس  اے کے 47 کلاشنکوفیں تھیں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی گاڑی کو آگ لگانے کے حوالے سے بھی تحقیقات کررہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن