• news

سانحہ پشاور‘ شوبز حلقوں کا گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہو+نئی دہلی(کلچرل رپورٹر+آئی این پی) پشاور کے سکول میں دہشت گردی کے واقعہ میں شوبز کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرعطا محمد خان اور دیگر اداکاروںنے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا‘اداکار ہریتک روشن اور گلوکار فرحان اختر نے بھی سانحہ پشاور پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کون سا مذہب ایسی کاروائیوں کی اجازت دیتا ہے۔سانحہ سے دل ٹوٹ گیا‘بچوں پر حملہ افسوسنا ک ہے۔
سانحہ پشاور‘ لاہور کے سینما‘ تھیٹر بند رہیں گے
لاہور (کلچرل رپورٹر) سانحہ پشاور کے سوگ میں لاہور کے تمام تھیٹر اور سینما گھر دو دن کیلئے بند رہیں گے۔ اس بات کا اعلان پنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن اور سینما اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قیصر ثناءاللہ نے کیا ہے۔
غزل‘ گیت کے مقابلے 24دسمبر کو ہونگے
لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل (الحمرا) کے زیر اہتمام انٹر کالج اور یو نیور سٹیز کی سطح پر ”مقابلہ گا ئیکی “(فوک ، غزل ، گیت)کا انعقاد 24دسمبرشام 7:00بجے الحمراہال نمبر lمیں ہوگا۔
2014ءمیں 20 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں
لاہور (کلچرل رپورٹر) 2014ءمیں 20 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں تمنا‘ دی سسٹم‘ رانجھے ہتھ گنڈاسا‘ لفنگا‘ سلطنت‘ نامعلوم افراد‘ اپریشن 021‘ ایہو کڑی لینی اے‘ نصیبو اور پتر مکھن گجر دا شامل ہیں۔ عیدین پر ریلیز ہونیوالی فلموں سلطنت‘ نامعلوم افراد اور اپریشن 021 باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ پاکستانی فلم ”دل جلے“ ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں مرکزی کردار وینا ملک نے کیا ہے۔
فلمساز انور پاشا کی پہلی برسی پر قرآن خوانی
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلمساز انور پاشا کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام ان کی رہائش گاہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹا¶ن میں کیا گیا۔ انور پاشاکے اہلخانہ‘ عزیزواقارب‘ دوستوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی محفل میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن