• news

آئی ایم ایف کا آج واشنگٹن میں اجلاس پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرضے کی رقم جاری کرنے کی منظوری ملنے کا امکان

واشنگٹن (این این آئی) آئی ایم ایف نے آج (17 دسمبر کو) واشنگٹن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا، عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کے لئے 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر قرضے کی رقم جاری کرنے کی منظوری مل سکتی ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کو منظور شدہ قرض کی 3 اور چوتھی قسط کی منظوری متوقع ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اصلاحات اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے مالیاتی ادارے کے حکام کو گزشتہ ماہ بریفنگ دی جاچکی ہے جس پر آئی ایم ایف نے اطمینا ن کا اظہارکیا پاکستان نے بین الاقوامی ادائیگیوں کے دبا¶ سے نمٹنے کے لئے سال 2013 کے اختتام پر آئی ایم ایف سے 6.6 ارب ڈالر قرض کی منظوری حاصل کی تھی جس میں سے اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر کے قریب حکومت وصول کرچکی ہے۔

آئی ایم ایف اجلاس


ای پیپر-دی نیشن