• news

بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستان میں کھیلنا خوش آئند ہے : رشید ملک

لاہور (نمائندہ سپورٹس)بھارت کے کھلاڑیوں کا پاکستان آ کر کھیلنا بہت خوش آئند ہے۔ اس طرح مستقبل میں ہمیں بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرنے اور انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کو قائل کرنے میں آسانی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار لاہور میں جاری آئی ، ٹی ،ایف سینئر ٹینس چیمپئین شپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رشید ملک نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے کھلاڑیوں کا پاکستان آ کر کھیلنا یہاں کے عوام اور کھیل سے محبت کا ثبوت ہے۔ ہمیں ایسے ٹورنامنٹس کی میزبانی کے بعد آئی، ٹی، ایف سے بات چیت کر کے دیگر ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے بھی کوشش کرنی چاہئے۔  ایسے میچوں کے کامیاب انعقاد اور میزبانی کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن