• news

سینئر ٹینس چیمپئن شپ ایک روز کیلئے ملتوی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور سانحہ پر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے لاہور میں جاری سینئر ٹینس چیمپین شپ کے مقابلے ایک روز کے لئے موخر کر دیئے گئے۔ 16 دسمبر کو لاہور میں شروع ہونے والی سینئر انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں بھارت کے 6 کھلاڑیوں سمیت ملک بھر سے نمایاں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔میچز کا آج دوبارہ آغاز ہوگا۔ تمام کھلاڑیوں کو مکمل فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن