• news

معصوم بچوں کا قتل ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (این این آئی) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مشہور بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی نظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم علم کی روشنی سے ظلمت کی تاریکی ختم کریں گے ۔ انہوں نے عافیہ موومنٹ کے تحت پشاور سانحے میں سکول کے معصوم بچوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے معصوم بچوں کا قتل عام پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس موقع پر ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں لیکن ہم دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طالب علم ہماری امیدیں ہیں اور ہم اس امید کو بندوق اور بارود سے شکست نہیں دینے دیں گے۔ انہوں نے پشاور سانحے کی غمزدہ مائوں کے دکھ پر دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں ہونے کی حیثیت سے وہ شہید بچوں کی مائوں کے غم کو محسوس کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن