سعودی عرب میں اکتوبر کے وسط سے اب تک 11 ویں پاکستانی کا سر قلم
ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے پر ایک اور پاکستانی کا سر قلم کر دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد غفور ہاشم کو بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں مشرقی صوبہ میں سزائے موت دی گئی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے رواں سال میں اب تک 83 جبکہ اکتوبر کے وسط سے اب تک 11 پاکستانیوں کے سر قلم کئے جا چکے ہیں۔