• news

سانحہ پشاور کے بعد بنوں سے تعلق رکھنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم تاحال لاپتہ

بنوں(این این آئی) بنوں سے تعلق رکھنے والے پانچویںجماعت کے طالب علم کاتاحال پتہ نہ چل سکا۔ بنوںسے تعلق رکھنے والے ہلال ولد صاحب زادہ سکنہ پٹھول خیل ڈومیل پشاور کے آرمی پبلک سکول میں جماعت پنجم کاطالب علم ہے جو اس واقعہ کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں طالب علم کے چچا نیک زادہ ولد میر محمد نے بنوں پریس کلب آکر بتایا کہ میرا بھتیجا پشاورمیں مذکورہ سکول میں زیرتعلیم ہے اور واقعہ کے روز بھی اپنے سکول میں موجود تھا مگر اس واقعہ کے بعد ہمیں انکے بارے میں کچھ معلومات نہیں دی جارہیں۔ والدین اور گھر والوں کا واقعہ کے بعد برا حال ہے ہمیں اپنا بچہ دلایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن