اوگرا کرپشن کیس‘ معاملہ اٹارنی جنرل کے آنے پر ہی حل ہوگا: سپریم کورٹ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اوگرا کرپشن کیس سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر نیب عملدرآمد کیس کی سماعت فروری تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ اوگرا ریگولیٹری اتھارٹی صرف کاغذوں کی حد تک ہے عدالت، حکومت کا ان اداروں کو پالیسی دینا قدغن سمجھتی ہے۔ اٹارنی جنرل نہیں ہیں وہ اس بارے میں معاونت کریں اور بتائیں کہ حکومت خود مختار اداروں کو گائیڈ لائن دے سکتی ہے کہ نہیں؟ اب یہ معاملہ ان کے آنے پر حل ہوگا۔