وفاقی حکومت پشاور کے زخمیوں کے علاج میں بھر پور تعاون کرےگی: ماروی میمن
پشاور (بےورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول اینڈکالج پشاور میں منگل کے روز ہونے والی بربریت اور وحشیانہ درندگی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ بات انہوں نے سکول کے سانحہ میں ہونے والے زخمیوں کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پشاور میں عیادت کے بعد کہی۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور ایک قومی سانحہ ہے اور ہم سب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی حکومت زخمیوں کے علاج معالجہ میں بھر پور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کی عیادت اور احوال پرسی کےلئے ماہر ڈاکٹروں کے ایک ٹیم کے ساتھ آئی تھیں۔ انہوں نے خصوصی نگہداشت وارڈ جاکر زخمی بچوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔
ماروی میمن