• news

ٹڈاپ سکینڈل: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور، حاضری سے استثنیٰ مل گیا

کراچی (این این آئی) وفاقی انسداد بدعنوانی کی عدالت نے ٹڈاپ سکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے کمرہ عدالت کے باہر نعرے بازی کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے دونوں رہنماﺅں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
گیلانی / ضمانت

ای پیپر-دی نیشن