ملک سے فرار ہوا نہ ہی بیرون ملک قیام کا ارادہ ہے، اہلیہ کے علاج کیلئے برطانیہ آنا پڑا: زاہد حامد
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے کہا ہے کہ وہ ملک سے فرار ہوئے ہیں اور نہ ہی ان کا بیرون ملک مستقل قیام کا ارادہ ہے ان کی اہلیہ کینسر کی مریضہ ہیں جن کے فوری علاج کیلئے برطانیہ آنا پڑا ہے۔ جمعرات کو لندن سے ”نوائے وقت“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ اہلیہ کے علاج معالجہ کے فوراً بعد پاکستان واپس آئیں گے اور قانون کی عدالت کے سامنے اپنا کیس لڑیں گے۔
زاہد حامد