• news

حکومت کا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کےلئے ملی یکجہتی کونسل سے رابطہ کا فیصلہ

 اوکاڑہ(آئی این پی) ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے حکومت کا ملی یکجہتی کونسل سے رابطے کا فیصلہ،حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی قومی سیرت کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کی قیادت کو دعوت دینے پر غور،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے دینی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل سے روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم براہ راست ملی یکجہتی کونسل کے لیڈران سے ملاقات کریں گے جسکے شیڈول کا فیصلہ حکومت کی اتحادی جماعت جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ 12ربیع الاول کو حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی قومی سیرت کانفرنس جس سے وزیر اعظم خطاب کرتے ہیں اس میں ملی یکجہتی کونسل کے لیڈران کو بھی دعوت دی جائے گی۔
ملی یکجہتی کونسل

ای پیپر-دی نیشن