• news

بچوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، بھارتی دانشور سرجیت سنگھ لانبہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز بھارتی دانشور اور عاشق اقبال سرجیت سنگھ لانبہ نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل عام کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ وحشی درندوں نے انسانیت کی دھجیاں بکھیر دیں، انہیں عبرت کا نشانہ بنا دینا چاہئے۔ نوائے وقت سے بات چیت میں انہوں نے عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب اس طرح کی بربریت کی اجازت نہیں دیتا۔
سرجیت لانبہ

ای پیپر-دی نیشن