2015ءدہشت گردی کے خاتمے اور امن و سلامتی کا سال ہو گا: منظور وسان
کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018 میں ہونگے جبکہ 2015ءدہشتگردی کے خاتمہ اور امن و سلامتی اور ملکی استحکام کا سال ہوگا۔ سیاسی قومی قیادت دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، قوم یکجہتی اور متحد ہو کر دہشتگردوںکے عزائم کو ناکام بنا دیگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اقدامات اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ایک میز پر بیٹھ کر فیصلے کے مثبت نتائج برامد ہوں گے۔ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔
منظور وسان