• news

پشاور: شکیل آفریدی کی سزا کےخلاف اپیل پر ریکارڈ طلب ‘ سماعت ملتوی

پشاور(بےورو رپورٹ) فاٹا ٹریبونل نے کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں قید و جرمانے کی سزا پانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 15جنوری تک ملتوی کر دی۔ فاٹا ٹریبونل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت کی اور عدالتی نوٹس کے باوجود پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس پر ٹریبونل نے 15جنوری تک ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
شکیل آفریدی/ سماعت

ای پیپر-دی نیشن