• news

مطلوبہ رقم نہ ملی تو نیلم جہلم پاور پراجیکٹ بروقت مکمل نہیں ہوسکے گا: سی ای او

اسلام آباد(خبرنگار) نےلم جہلم ہائےڈرو پاور پروجےکٹ کے چےف اےگزےکٹو آفےسر نے کہا ہے کہ منصوبے کے لئے رقم نہ ملی تو منصوبہ مقررہ وقت مےں مکمل نہےں کےا جاسکے گا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس کو برےفنگ دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پروجیکٹ سے حکومت کو 50ارب سالانہ حاصل ہوں گے، منصوبے کا 68فیصد کام مکمل ہے، ٹنلز پر 78 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، منصوبے کے لیے 55 ارب روپے بجلی کے صارفےن سے بل کے ذریعے وصول کرنے باقی ہیں، آدھی رقم بل میں صارفین سے حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 136ارب روپے ہے، منصوبہ 2016 میں مکمل ہوگا، منصوبے پر ماہانہ 3ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتاےا کہ نیلم جہلم منصوبے کی لاگت تین گنا بڑھ گئی لیکن حکومت کا شئیر 10فیصد ہی ہے، کویت فنڈ کے 32 ملین ڈالر کی گزشتہ روز منظوری ہوگئی، 475 ملین ڈالر کا خسارہ ہے جو ہر صورت چاہےے، کنٹریکٹر کو 2سال بعد پیسے ملنے کے بعد ادائیگی کی ہے، ہمارے پاس نیلم جہلم پروجیکٹ کے لیے رقم ہی نہیں رہی، کمیٹی میں پشاور واقعے میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کمےٹی کو بتاےاکہ خیبر پی کے حکومت نے 11 چھوٹے ڈیم کی فہرست بھیجی ہے، خیبر پی کے کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا، چھوٹے ڈیموں سے بجلی کا مسئلہ حل ہوگا۔

نیلم جہلم منصوبہ

ای پیپر-دی نیشن