بھارتی حکومت نے سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات کا بل پیش کر دیا
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی حکومت نے اب تک کی سب سے بڑی ٹیکس اصلاحات کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے۔ اس بل کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کاروباری لاگت میں کمی اور معاشی ترقی میں اضافہ کا باعث بننے والا یہ مسودہ قانون گیم چینجر ثابت ہو گا۔